ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کا پنچایتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ - بغیر انتخابی

جموں و کشمیر کی مقامی سیاسی پارٹی نیشنل کانفرنس نے اگلے ماہ مارچ میں ہونے والے پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس نے آٹھویں مرحلے کے پنچائتی انتخابات لڑنے کا  کیا ہے فیصلہ

author img

By

Published : Feb 16, 2020, 5:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:13 PM IST

تاہم انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ پارٹی اسی صورت میں انتخابی مہم بہتر ڈھنگ سے چلا سکتی ہے جب نیشنل کانفرنس کے لیڈران اور کارکنان کو ایک بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے اور تب ہی انتخابات میں امیدوار اور کارکنان آنے والے انتخابات میں اپنی مہم چلانے میں کامیاب ہونگے جب انتظامیہ ان کے خدشات کو دور کرسکے گی

نیشنل کانفرنس کے سکریٹری رتن لال گپتا کی جانب سے چیف الیکٹرول آفسر شیلندر کمار کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے ان باتوں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ملک کی جمہوریت میں یقین رکھتے ہوئے 5مارچ سے آٹھویں مرحلے کے پنچایتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔

این سی کے سنٹرل سکریٹری نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ پارٹی نے اس مرحلے میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبدالللہ، نائب صدر عمر عبدالللہ اور جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے بغیر انتخابی مہم چلانے میں پارٹی کو کئی چلینجز کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے پارٹی کے صدر، نائب صدر اور جنرل سکریٹری گزشتہ 6 ماہ کے زائد عرصے نظر بند ہیں ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.