ETV Bharat / state

Grenade Attack in Srinagar: نیشنل کانفرنس نے سری نگر میں گرینیڈ بم حملے کی مذمت کی

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 8:56 AM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبداللہ نے اتوار کو موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں گرینیڈ بم حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

The National Conference condemned the grenade attack in Srinagar
نیشنل کانفرنس نے سری نگر میں گرینیڈ بم حملے کی مذمت کی

ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ “مجھے تشدد کے اندوہناک واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر بہت رنج ہے۔ ہر طرح کے تشدد سے نفرت کی جانی چاہئے۔ میرے پاس حملے کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ تشدد کی ایسی قابل مذمت حرکتیں صرف درد اور تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور جاں بحق افراد کے امن اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم رکھنے کی کوششوں کو ناکام کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکت کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی

اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ "میں واضح طور پر اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ فی الحال متاثرہ افراد کے لواحقین جس تکلیف اور اذیت سے گزر رہے ہیں اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کی روحوں کی سلامتی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ "

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.