وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ تیز رفتاری سے اپنی موٹر سائیکل چلا رہا تھا جس کی وجہ سے بائک کنٹرول سے باہر ہوگئی اور حادثے کا شکار ہوگیا. اس حادثے میں بائک چلانے والے کے ساتھ پیچھے بیٹھنے والے دو لڑکے شدید زخمی ہوگئے.
تینوں زخمی نوجوانوں کی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے. انہیں فوری طور پر علاج ؤ معالجہ کے لیے نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک زخمی نوجوان کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کا علاج ؤ معالجہ کیا جا رہا ہے.
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے بائک چلا رہا تھا جس سے بائک اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک سے کسک کے حادثے کا شکار ہوگئی
موٹر سائیکل چلانے والے کی شناخت عاقب فاروق ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکنہ دہرمونہ جبکہ دیگر افراد کی شناخت ابرار گلزار بھٹ ولد گلزار احمد بھٹ اور ارشد احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکنہ پئمس کے طور پر ہوئی ہے.
پولیس نے اس حادثے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے کیونکہ یہ بائک رجسٹریشن نمبر کے بغیر تھی.