ETV Bharat / state

Stray Dogs In Tral ترال میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے عوام پریشان - جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال

ترال کے ٹاون اور گردونواح کے دیہات میں آوارہ کتوں کی تعداد سے مقامی باشندوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ ماہ سے اب تک آوارہ کتوں کے حملوں میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوگے ہیں۔ Stray Dogs In Tral

ترال میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 3:52 PM IST

ترال میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے عوام پریشان

ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ٹاون اور گردونواح کے دیہات میں آوارہ کتوں کی تعداد سے مقامی باشندوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ ماہ سے اب تک آوارہ کتوں کے حملوں میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوگے ہیں۔ آوارہ کتوں کے حملے کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ Stray Dogs A Big Concern For Tral People

تاہم ترال میونسپل کمیٹی کے اہلکار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کی عدم توجہی کے سبب عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔انتظامیہ کی خاموشی موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ ترال ٹاون کے ہسپتال روڈ، مین بس اسٹینڈ اور دیگر مقامات پر ان آوارہ کتوں کی وجہ سے مقامی باشندے عاجز آچکی ہیں کیونکہ اب لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں جبکہ طلباء مختلف کوچنگ سینٹرس میں جانے سےکترا رہے ہیں

لیکن حیرانگی اس بات کو لیکر ہے کہ ترال میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اس حساس معاملے پر ٹھوس اقدامات کے موڈ میں نظر نہیں آتے ہیں۔
کئی افراد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کتوں کے ڈر سے لوگ اب مسجد بھی نہیں جا سکتے کیونکہ ترال قصبے میں آوارہ کتوں کی تعداد پچھلے دو برسوں میں کافی بڑھ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں سے اوارہ کتوں کی بڑی تعداد کو گاڑیوں میں لاکر ترال اور مضافات میں چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہر جگہ کتوں کے جھنڈ نظر آتا ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ گزشتہ دنوں دیور اور زراڈی ہارڈ میں دس سے زائد افراد کتوں کے حملوں میں زخمی بھی ہوگئے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک عام شہری کو زندہ رہنے کا حق ہے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کو دیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Leapord In Shopain شوپیان کے رہائشی علاقے میں تیندوا کے داخل ہونے سے دہشت

اس ضمن میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ کتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے تاہم یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ کتوں کو ہلاک کرنے کا قانونی طور پر جواز نہیں ہے البتہ اگر کتا پاگل ہو جائے تو کچھ کیا جا سکتا ہے۔اے ڈی سی نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہےStray Dogs A Big Concern For Tral People

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.