دورے کے دوران وسندرا پاٹھک نے متعلقین سے کہا کہ وہ حالات سے متاثرہ خواتین کے معاملات کو کم سے کم وقت میں نمٹانے کو ترجیح دیں تا کہ زنانہ پولیس اسٹیشن کے قیام کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ کمیشن ریاست میں قائم تمام زنانہ پولیس اسٹیشنوں تک پہنچنے کو یقینی بنائے گا تاکہ متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن لوگوں کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔
چیئرپرسن کو بتایا گیا کہ اس برس اب تک پولیس اسٹیشن رام باغ میں مختلف نوعیت کی176 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک 101 معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے نمٹایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 19 شکایات کے تعلق سے ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور56 شکائتوں پر کونسلنگ جاری ہے۔
وسندرا پاٹھک نے متعلقہ افسروں سے تلقین کی کہ وہ شکایت کندگان کے لئے زنانہ پولیس اسٹیشن میں ایک ویٹنگ ہال اور کونسلنگ رومز تعمیر کریں۔