ETV Bharat / state

سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈل وچھ قاضی گنڈ علاقے میں سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا ہے۔

سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد بر آمد
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 5:38 PM IST

Updated : Nov 25, 2019, 5:57 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قاضی گنڈ علاقے میں قومی شاہراہ پر کچھ مشتبہ چیز کو دیکھا جس کے بعد شاہراہ پر دونوں طرف سے آنے والی گاڑیوں کو فوری طورپر روک دیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو مطلع کیا گیا۔

نمائندے نے بتایا کہ سڑک کے کنارے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے دو بارودی سرنگیں دریافت کیں جنہیں ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شدت پسندوں نے ان بارودی سرنگوں کو سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا ہے۔

اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دو بارودی سرنگیں بر آمد کرکے ناکارہ بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ، وادی کو باہری دنیا سے جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے ۔

گزشتہ ہفتہ سلامتی دستوں نے پانپور قصبے کے نزدیک پریشر کوکر میں رکھے گئے طاقتور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگاکر اسے ناکارہ بنایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 25, 2019, 5:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.