ایس ایم سی کے کمشنر خورشید سنائے نے کہا کہ ڈپٹی میئر کو ہٹانے کے لیے درخواست پر کل 70 کارپوریٹرز میں سے 47 نے دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ’ اگلے تین سے چار دن میں نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب کیا جائے گا‘۔
پیپلز کانفرنس، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اور آزاد کارپوریٹرز کے کونسلرز نے شیخ عمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی اور میئر جنید اعظم مٹو کی حمایت کا اظہار کیا۔