تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تقریباً 6 بجے کے قریب جب معمول کے مطابق پرویز احمد والد مرحوم عبد العزیز ملک اپنی ڈیوٹی بانہال شاہبان کے قریب انجام دے رہے تھے کہ جموں سے سرینگر کی طرف جا رہی ایک تیز رفتار ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے فورا بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور بعد میں ٹریفک اور پولیس کی ایک ٹیم نے اس کا پیچھا کر کے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔