وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ قصبے میں واقع ایس او جی کیمپ میں تعینات ایک ایس پی او اہلکار 02 AK-47 رائفلیں اور 03 AK-47 میکزین سمیت وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ ایس پی او اہلکار کی شناخت الطاف حسن بھٹ ولد غلام حسن بھٹ کے بطورِ بتائیں ہے۔
بڈگام میں ایس ایس بی کانسٹیبل اپنے اسلحہ سمیت ڈیوٹی سے لاپتہ
مذکورہ پولیس اہلکار منگل اور بدھ کی رات کے دوران ایس او جی کیمپ چاڈورہ سے غائب ہوگیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس اور ایس او جی مل کر فرار شدہ ایس پی او اہلکار کی تلاش میں مصروف ہے۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں کل رات ایس ایس بی کانسٹیبل جو کہ 14 بی این ناگام کیمپ میں تعینات تھا وہ بھی اپنی سروس رائفل سمیت فرار ہو گیا ہے۔