ڈیزاسٹر ایجنسی کے اہلکار نے یہ اطلاع دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمینٹ ایجنسی کے ترجمان اگس وبووو نے کہا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے شمالی تپنلی ضلع میں دریا کی آبی سطح بڑھ گئی جس کی وجہ سے اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سیلاب آ گیا۔
مسٹر وبووو نے کہا کہ فوج، پولیس اور ایجنسی کے لوگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو بچانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔
سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، گھر اور بجلی پر اس کا خاصا اثر پڑا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہنگامی طور پر امدادی کاموں اور راستہ صحیح کرنے کے لئے سات روزہ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے تاہم بے گھر لوگوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کیا۔