ETV Bharat / state

کشمیر میں صورتحال معمول پر، پولیس کی کڑی نظر: دلباغ سنگھ - وادی میں مکمل بندشیں

جموں و کشمیر پولیس سربراہ نے وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھی سراہنا کی ہے۔

کشمیر میں صورتحال معمول پر، پولیس کی کڑی نظر: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 12:31 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ روز سے عائد کی گئی بیشتر بندشوں کو ہٹایا گیا ہے جبکہ صورتحال معمول پر آگئی ہے۔

دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ خدمات بھی بحال کی گئی ہیں۔ لیکن سرینگر اور بڈگام اضلاع میں انٹرنیٹ آج بھی معطل ہے۔

دلباغ سنگھ کے میڈیا انچارج کی طرف سے جاری بیان میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کو حالات پر امن اور قابو میں رکھنے پر شاباشی دی گئی ہے جبکہ عوام کی طرف سے بھی حالات میں رخنہ نہ ڈالنے کی انہوں نے سراہنا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی اور جموں میں حالات بہتر ہیں اور پولیس کی سخت نگرانی دونوں خطوں پر مرکوز ہے۔

یاد رہے کہ بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کا بدھ کے روز انتقال کے بعد پولیس نے وادی میں مکمل بندشیں عائد کی تھی، جو جزوی طور پیر کو ہٹائی گئی تھیں تاہم آج مکمل طور پر بندشوں کو ہٹایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ گیلانی کی وفات: 'پیشہ ورانہ طور پر حالات سنبھالنے پر پولیس مبارک کی مستحق'

ضلع سرینگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ خدمات آج بھی معطل ہیں جبکہ گیلانی کے مقبرے اور رہائش گاہ پر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کا سخت محاصرہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جموں و کشمیر پولیس نے سید علی گیلانی کی تجہیز و تکفین کا ویڈیو جاری کیا

دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کو شانہ بہ شانہ چل کر امن کی پاسداری کرنی چاہیے جبکہ شر پسند عناصر کا انتخاب کرکے ان کو قانون کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.