ETV Bharat / state

سہ پہر بعد موسم میں نمایاں تبدیلی

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جس میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ رواں ماہ کی 13 تاریخ تک وادی کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کے امکانات ہیں ۔

سپہر کے بعد موسم میں دیکھنے کو مل رہی ہے نمایا تبدیلی

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 5:41 PM IST

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 10جون سے لے کر 13 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

سپہر کے بعد موسم میں دیکھنے کو مل رہی ہے نمایا تبدیلی

محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ وادی کشمیر کے اکثر مقامات پر آئندہ دنوں میں تیز ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران وادی کشمیر میں 40کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔البتہ یہ سلسلہ چند ایک مقامات پر ہی وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ادھر وادی کے جنوب وشمال میں گزشتہ کئی روز سے سہ پہر کے بعد موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔

آسمان آبر الود ہونے کے ساتھ ہی تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ چند گھنٹوں تک جار رہتا ہے ۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سے کئ مقامات پر قہر انگیز ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔جس کے نتیجے میں باغات ،میوہ جات اور کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

وہیں اس صورتحال کے باعث وادی کے کسان مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.