ETV Bharat / state

بارہمولہ اور پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری - تحاشا جانی و مالی نقصان

جموں وکشمیر کے بارہمولہ اور پونچھ اضلاع میں پیر کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بارہمولہ اور پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 8:48 PM IST

سرحدوں پر طرفین کی طرف سے گولہ باری کا تبادلہ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب ہند و پاک سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو کورونا وائرس نامی وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شام پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستان کی اگلی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بھی طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوصف طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔

طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ ان کا حکومت سے ان کے لئے انفرادی سطح پر بنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.