جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی سے مکینوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مذکورہ سڑک علاقہ کو کھرم سریگفوارہ شاہراہ سے جوڑتی ہے۔
واضح رہے کہ کافی عرصہ سے مرمت نہ ہونے کے سبب سڑک خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہے جس کی وہ سے عوام پریشان ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں بارش کے موسم میں سڑک پر بنے گڈھوں میں پانی اور کیچڑ جمع ہونے سے عبور میں پریشانیاں ہورہی ہیں، وہیں گرمیوں کے موسم میں گردوغبار کی وجہ سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بیمار کو ہسپتال لے جانے میں عوام پریشان ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دیگر مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو میگڈامائز کیا گیا تاہم ان کے علاقہ کی رابطہ سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انہوں نے سرکار سے مذکورہ رابطہ سڑک کی مرمت اور میگڈم بچھانے کا مطالبہ کیا۔