ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں کے متعدد علاقے سیل

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 7:52 PM IST

جموں خطے میں آج کورونا کے مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انتطامیہ نے امفلہ جموں کشمیر بینک برانچ سمیت  تین علاقوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا۔

کوروناوائرس: جموں کے متعدد علاقے سیل
کوروناوائرس: جموں کے متعدد علاقے سیل

جموں کا مشہور کنک منڈی بازار اور ویئر ہاوس جو کہ جموں کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے، کو آج اچانک انتظامیہ کی طرف سے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

کوروناوائرس: جموں کے متعدد علاقے سیل
اطلاعات کے مطابق کنک منڈی بازار میں ایک مزدور کا ٹیسٹ مثبت سامنے آیا ہے جس کے بعد پورے کنک منڈی بازار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہیں جموں کا تجارتی مرکز ویئر ہاوس کو بھی بند کیا گیا جہاں پر دو افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔جموں کشمیر بینک کی امفلہ برانچ میں کام کر رہے ایک ملازم کے بیٹے کا ٹیسٹ مثبت سامنے آنے کے بعد بینک کو فوری طور بند کیا گیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 میں مثبت پائے گئے افراد کی تعداد 2400 سے زاید پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.