نمائندے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے منعقد اس سمینار میں بلدیاتی محکمہ کے علاوہ دیگر کئی دفاتر سے وابستہ افسران نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے حلف لیا۔
اس موقع پر بلدیاتی محکمہ سے وابستہ کئی افراد اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں چودھری محمد یاسین اور ڈی سی پلوامہ نے ایک ریلی میں پلاسٹک مخالف مہم میں شرکت کرکے عوام کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات اور ماحولیات پر اس سے پڑنے والے برے اثرات سے متعلق آگاہ کرایا۔
ڈی سی پلوامہ و شوپیاں نے اس مہم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'سوچھتا ہی سیوا کے تحت پلوامہ اور شوپیاں میں پچھلے کئی ہفتوں سے صفائی خصوصاً پلاسٹک مہم چلائی جا رہی ہے اور 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) کے موقعے پر ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔