ہندواڑہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ہندواڑہ کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) سلیت شاہ اور ہندواڑہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شبیر احمد نے تین دن سے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ لڑکی کو تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ کچھ دن پہلے کپواڑہ کے جاگر پورہ علاقے میں غرقآب ہوئی تین نابالغ بچوں میں دو کو بچالیا گیا جبکہ ایک جب لاپتہ ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی او ہندواڑہ اور ایس ایچ او ہندواڑہ ایک مستعد اور مکمل تلاشی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں جو وودھ پورہ پل سے شروع ہوا اور چوگل پل تک کیا گیا۔ ہندواڑہ کی پولیس ٹیم لاپتہ لڑکی کی تلاش میں اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ ایس ڈی پی او ہندواڑہ کے مطابق تلاشی مہم صبح 8بجے شروع کی گئی تھی۔ اب بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Persistent Rain In Anantnag موسلا دار بارشوں سے اننت ناگ میں سیلابی صورتحال
انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوان لڑکی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اس کا نام رونق جان بتایا گیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔بہت جلد نتیجہ سامنے آ سکتا ہے۔تلاشی کا سلسلہ اگلے دنوں تک بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔