فضا بری طرح آلودہ ہوتی جارہی ہے
سرینگر سمیت پوری وادی میں روسی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے سے فضا بری طرح آلودہ ہوتی جارہی ہے-
فضا بری طرح آلودہ ہوتی جارہی ہے
جہاں ایک جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا قہر جاری ہیں وہیں دوسری جانب پورے کشمیر میں روسی سفیدے سے نکلنے والی روئی ہوا میں اڑنے سے یہاں کے شہری مختلف بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں۔
لوگوں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے دئیے گئے حالیہ فیصلے پر نظر ثانی کر کے روسی سفیدوں کو کاٹنےکے احکامات جاری کریں۔
قابل ذکر ہے کہ اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے تین ہفتے قبل ڈویژنل کمشنرکشمیر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدا یت دی تھی کہ وہ کووڈ19 کے پیش نظراپنے اپنے علاقوں میں روسی سفیدہ کے درختوں کو کا ٹنے کے احکاما ت صادر کرے جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں ایسے درخت کاٹے گئے۔
تاہم عدالت عالیہ میں اس ضمن میں پیش کی گئی مفا دہ عامہ کی عرضی پر فیصلہ سنا تے ہو ئے رو ک لگا ئی گئی جس کے بعد سرکاری سطح پر یہ مہم بند ہو گئی۔
حا لانکہ چند سال قبل عدالت عالیہ نے ہی ان سفیدہ کے درختوں کو کاٹنے کا حکم جاری کیا تھا۔ چو نکہ اس وقت شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سمیت پوری وادی میں سفیدہ کے درختوں سے روئی کے گالے اڑ نے سے فضا بری طرح آلودہ ہونا شروع ہو گئی ہے۔
بیشتر لوگ شدید حساسیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ روئی کے یہ گالے ہوا میں بکھر کرریشوں کی صورت میں عام لوگوں کے نظام تنفس، ناک اور آنکھوں میں گھس جاتے ہیں، جس سے لوگوں کو زکام، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سفیدہ کے درختوں سے روئی کے گالے گرنے کا عمل سال میں دو بار ہو تا ہے۔ دراصل یہ روئی کے گالے زیادہ تر سفیدہ کے درختوں سے اس وقت گرنا شروع ہو جاتے ہیں جب ان درختوں میں افزائش نسل کا عمل شروع ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سفیدہ کے درختوں سے جو ”روئی کے گالے“برستے رہتے ہیں و ہ بعض افراد میں شدید حساسیت پیدا کرسکتے ہیں۔
اس لئے لوگوں کوباہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کرنا چاہئے یا کم از کم رومال سے منہ اور ناک کو ڈھانپ لینا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ”جن لوگوں کو ان روئی کے گالوں سے آنکھوں میں جلن پیدا ہوتی ہو تو وہ چشمہ لگاکر چلنے کو ترجیح دیں۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے دیے گئے حالیہ فیصلے پر نظر ثا نی کر کے روسی سفیدہ کے درختوں کے کا ٹنے کے احکا مات جار ی کریں۔