ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی: 'بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی' - دی فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں و کشمیر

دی فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ 'دفعہ 370 کے خاتمے سے چین اور پاکستان کو بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کی نئی وجہ ملی ہے۔'

دفعہ 370 کی منسوخی: ' بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی'

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 7:37 AM IST

Updated : Jul 23, 2020, 12:36 PM IST

دی فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں و کشمیر نے بدھ کے روز ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ 'گزشتہ سال کے اگست ماہ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ہوئی پیش رفت سے 'کشمیر تنازع' بھارت، چین اور پاکستان کے درمیان سہ رخی مسئلہ بننے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کو بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کی نئی وجہ ملی ہے۔'

دفعہ 370 کی منسوخی: ' بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی'
دفعہ 370 کی منسوخی: ' بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی'

امسال مئی میں تشکیل دیے گئے اس فورم نے اپنی پہلی رپورٹ جس کا عنوان 'جموں و کشمیر: انسانی حقوق پر لاک ڈاؤن کا اثر اگست 2019 - جولائی 2020' ہے، میں مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ پر نکتہ چینی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پانچ اگست کے بعد لیے گئے فیصلوں نے لوگوں کو، خاص طور پر نوجوانوں کو شدید پریشان کر دیا ہے۔'

رپورٹ کے مطابق 'کشمیر متعدد طریقوں سے ہندوستانی جمہوریت کا لٹمس ٹیسٹ رہا ہے۔'

مجموعی طور پر سکیورٹی صورتحال کے نام سے ایک حصے کے تحت اس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 'پاکستان کی کشمیر کے تعلق سے گزشتہ سات دہائیوں سے چلائی جا رہی مہم میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ اگست کو لیے گئے فیصلے کے بعد جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بھی کشمیر کے حوالے سے مہم تیز کر دی ہے۔ انہوں نے ہند مخالف انفارمیشن وار فیئر کو بہتر بنانے کے لئے کشمیر سیلز بھی قائم کیے ہیں۔'

'چین کی اگست میں ہوئی تبدیلیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو متحرک کرنے کی کوششیں اور مشرقی لداخ میں مداخلت نے بھارت حکومت کے لئے مزید سفارتی اور حفاظتی خدشات کا اضافہ کر دیا ہے۔'

70 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'انہوں نے بھارت، پاکستان اور چین کے مابین کشمیر تنازع کے سہ رخی ہونے پر روشنی ڈالی ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر میں بھارت کے خلاف اسٹریٹجک چین ۔ پاکستان گٹھ جوڑ کو ایک نئی جہت ملی ہے۔'

یہ رپورٹ غیر سرکاری تنظیم کے حقائق سے متعلق اطلاعات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے اور حکومتی ذرائع، میڈیا کو بھیجے گئے سوالات کے جوابات کے ساتھ ساتھ درخواستوں کے ذریعہ اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جیسی صنعتوں کے اداروں سے جمع کی گئی معلومات کے جوابات پر بھی مرتب کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج (ر) جسٹس مدن لوکور کے علاوہ، فورم کے ممبران میں معروف شخصیات جیسے ایئر وائس مارشل (ر) کپل کاک، میجر جنرل (ر) اشوک کمار مہتا، جسٹس (ر) اجت پرکاش شاہ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما اور اننت ناگ کے رکن پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی شامل ہیں۔

21 رکنی گروپ میں مورخ رام چندر گوہا، سابق سکریٹری خارجہ نروپما راؤ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایچ ایس ایس پانگ اور مصنفہ رادھا کمار بطور رکن شامل ہیں۔

فورم نے شہری تحفظ، بچوں اور نوجوانوں، صنعت و روزگار، صحت اور میڈیا سے متعلق 5 اگست کے فیصلے کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے اور فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (UAPA) کا استعمال کر کے اختلاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسی طرح 11 ماہ کے لاک ڈاؤن - جس میں بندشیں، بیریکیڈز اور موبائل ٹیلی فون اور انٹرنیٹ رابطے پر پابندیاں شامل ہیں نے عوام کی صحت کو بے حد متاثر کیا ہے اور یہ تمام معاملات جموں و کشمیر کے لوگوں میں صدمے اور تناؤ کا باعث بنا ہوا ہے جس سے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 'صدمے سے پاک ماحول میں بچوں کے حقوق کو من مانے طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔'

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'تعلیم پر اثر خاص طور پر شدید پڑا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں نے سن 2019 اور 2020 کے درمیان مشکل سے 100 دن کام کیا۔ وبائی امراض کے بعد ، نیٹ ورک کو 2 جی تک محدود رکھنے سے آن لائن کلاسوں کے لئے مناسب طریقے سے کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔'

مقامی اور علاقائی صنعتوں کو تقریبا ہر شعبے میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسی کمپنیاں جو زیادہ تر یا مکمل طور پر 4 جی نیٹ ورکس پر انحصار کرتی ہیں جو ملک کے باقی حصوں میں دستیاب ہیں جیسے سیاحت اور کاٹیج صنعتوں کو، کاروبار سے باہر کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

وزارت برائے امور داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ متعارف کروائے جانے والے نئے رہائشی قواعد، اس کے علاوہ سابقہ ریاست کے مستقل رہائشیوں کے لئے روزگار سے متعلق تحفظات کو ختم کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کیا گیا ہے اور ان کے خلاف یو اے پی اے جیسے سخت قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'میڈیا کی نئی پالیسی آزاد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے موت جیسا ہے۔'

اس گروپ نے جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے بعد کی صورتحال کا بھی مطالعہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کس طرح مسلسل لاک ڈاؤن نے خطے میں کاروباری اہم شعبوں، صحت کے انفراسٹرکچر، تعلیم اور روزگار کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

فورم نے اپنے سفارشاتی حصے میں ، باقی تمام سیاسی نظربند رہنماوں کی رہائی، متنازع پی ایس اے میں ترمیم، نوعمر تحفظ قانون سازی پر سختی سے عمل درآمد، صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت الزامات واپس لینے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

سابقہ ریاست کے تمام قانونی جائزہ انسانی حقوق کے اداروں کو دوبارہ بحال کرنا جو آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد ختم ہو چکے ہیں، نئی میڈیا پالیسی کو ختم کیا جائے، کاروباری اداروں اور ان لوگوں کو معاوضہ دیا جائے جن کے گھر انسداد شورش کی کارروائیوں میں تباہ ہوگئے تھے۔ آخر پر گروپ نے امید ظاہر کی کہ حکام فورم کے ذریعہ دی جانے والی سفارشات پر توجہ دیں گے۔

Last Updated : Jul 23, 2020, 12:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.