ETV Bharat / state

Attack on Retired Sub Inspector بڈگام میں ریٹائرڈ سب اینسپکٹر پر جان لیوا حملہ - ریٹائرڈ سب انسپکٹر پر کلہاڑی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ایک شخص کے جان لیوا حملے میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر شدید طور پر زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ میں 11 ٹانکے لگے ہیں۔

بڈگام میں ریٹائرڈ سب اینسپکٹر پر جان لیوا حملہ

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 12:08 PM IST

Updated : Jul 12, 2023, 12:19 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر پر کلہاڑی سے حملہ کرنے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر جن کی شناخت اسد اللہ بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن مڈبل چاڈورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ان پر ایک شخص نے کلہاڑی سے وار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر (ریٹائرڈ) اسد اللہ بھٹ کا ایک ہاتھ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت مومن مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن چاڈورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Vane Plunges Into Chenab River وین کے چناب ندی میں گرنے سے تین کی موت

اسد اللہ بھٹ کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ چاڈورہ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ پر 11 ٹانکے لگے اور ان کی حالت 'مستحکم' بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی اولین وجہ زخمی شخص سے رقم چھیننا تھا۔ ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو جوں ہی اس واقعے کی اطلاع ملی تو ہم نے کاروائی شروع کردی۔ پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2023, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.