جموں و کشمیر میں تعلیمی ادارے پہلے ہی بند ہیں، اداروں اور ان کے سربراہوں سے ٹیلی ویژن کے ذریعے کوچنگ یا کلاسز کے لیے تجاویز پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ ' ضلع سرینگر میں کوئی بھی ریستوراں، فوڈ کورٹ ، فوڈ جوائنٹس، کمیونٹی کچنز، کھانے کی ہوم ڈیلوری وغیرہ کام نہیں کریں گے۔'
واضح رہے کہ پیر کے روز انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر سرینگر میں تمام پارکس اور باغات بند کردیئے تھے
اس سے قبل انتظامیہ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کا عمل 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم بورڈ اور دیگر مسابقتی امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔ حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
جموں میں تمام سینما گھروں کو بند اور جموں اور وادی میں تمام آنگن واڑی سنٹرز کو بھی ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ وقت ضرورت تعاون کریں۔