مرکزی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ 2 جون کو مسقط مین 24 درماندہ مسافروں کو خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسقط میں 24 کشمیری درماندہ ہیں جبکہ دبیی میں 155، اور ایران میں 24 زایرین گزشتہ دو ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے درماندہ ہیں-
وزارت خارجہ سے اس ضمن میں بدھ کو جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کو لکھا ہے کہ 2 جون کو مسقط کے مسافروں کو پرواز کے ذریعے سرینگر لایا جائے گا جبکہ دیگر ممالک میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کی کوششیں لگاتار جاری ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے جموں و کشمیر کے ہزاروں باشندے بیرونی ممالک میں درماندہ تھے۔ ان مسافروں نے کئی بار حکومت سے واپس لانے کی تلقین کی تھی۔
ای ٹی وی بھارت نے بھی ان درماندہ مسافروں کے متعلق متعدد بار رپورٹ شائع کیے ہیں-اس ہفتے سوموار سے سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محدود 11 ڈومیسٹک پروازوں کو اجازت کے بعد سینکڑوں درماندہ لوگ واپس اپنے گھروں لوٹ رہے ہیں- ان تمام مسافروں کو کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرنے کے بعد قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔ جن افراد کا ٹسٹ مثبت پایا جاتا ہے انکو انتظامی قرنطینہ میں جبکہ منفی پائے جانے والے افراد کو گھریلو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔