ETV Bharat / state

'صنعتی یونٹ قائم کرنے کے لیے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے'

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:22 PM IST

اس نئی صنعتی پالیسی کا مقصد پیداواری اور خدمات شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔

' صنعتی یونٹ قائم کرنے کے لیے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے'

دور رس نتائج کے ایک بڑے فیصلے کے تحت مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لئے نئی صنعتی ترقی اسکیم کو منظور کیا ہے جس سے جموں و کشمیر میں معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ سرکاری نوکریوں پر انحصار کے بجائے خود روزگار کمایا جاسکے۔

وہیں اس نئی صنعتی پالیسی کا مقصد پیداواری اور خدمات شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔ اس نئی پالیسی کی رو سے مصنوعات کی تیاری کے یونٹوں، مشینری اور دیگر پائیداری اثاثوں کو تعمیر کے لیے زون اے میں 30 فیصد جبکہ زون بی میں 50 فیصد کی رعایت فراہم کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق سے نئی صنعتی پالیسی کے حوالے سے ان کی آراء جاننا چاہا تو انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں نئی صنعتی اسکیم کی منظوری ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ قائم کرنے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔'

تاہم انہوں نے زور دیا کہ اس پالیسی کے تحت جموں و کشمیر کے باشندوں کو ہی اولین ترجیحی دی جانی چاہیے۔ وہیں شیخ عاشق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کاروباری یونٹ قائم کرنے کی خاطر حکومت کو اپنے لوازمات میں آسان طریقہ کار پیدا کرنا ہوگا تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے یونٹ قائم کرنے میں آسانی پیدا ہو۔

ایک سوال کے جواب میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکار کی جانب سے جو بھی کوئی نیا اقدام سامنے آتا ہے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کی خاطر اُس طرح کے لوازمات وضع کئے جاتے ہیں جس کی رسائی ایک عام نوجوان کے لیے درد سر بن جاتی ہے جس کے باعث پھر وہ پیکجز یا پالیسیز سود مند ثابت نہیں ہو پاتی ہے۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ اس نئی پالیسی سے نئے اور ابھرتے صنعتکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے کاغذی کارروائی میں آسانی پیدا کی جانی چاہیے تاکہ وہ بہتر طور مستقبل میں آگے بڑھ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.