ETV Bharat / state

راجوری: حکومت کے خلاف بے روزگار انجینیئرز کا احتجاج

گورنر کی جانب سے جموں وکشمیر میں انجینئرز کی کمی کو دور کرنے کے لیے سبکدوش انجنیرز کو دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اس آڈر کے جاری ہوتے ہی بے روزگار انجینئرز نے آج گورنر اتنظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

راجوری: حکومت کے خلاف بے روزگار انجینیئرز کا احتجاج
راجوری: حکومت کے خلاف بے روزگار انجینیئرز کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی میں آج بے روزگار انجینیئرز نے حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق گزستہ روز گورنر جموں وکشمیر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ انجینیئرز کی کمی کو دور کرنے کے لیے سبکدوش انجینیئرز کو دوبارہ سے بحال کیا جائے، اس آڈر کے جاری ہوتے ہی مختلف علاقوں میں موجود بے روزگار انجینئرز کا غصہ پھوٹ پڑا اور سبھی نے اکھٹا ہوکر گورنر اتنظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجینیئر ارشاد اعجاز خان و انجنیر عرفان انجم نے کہاکہ سرکار ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کررہی ہے، آخر ہم نے بھی اتنے سال لگاکر ڈگریاں حاصل کی ہے اور بے روزگار بیٹھے ہیں آخر ہمارا قصور کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سیلف ہیلپ گروپ بھی چلایا گیا تھا جس کےذریعے ہم چھوٹا موٹا کام کرکے اپنا وقت گزارتے تھے مگر سرکار نے اب اس کو بھی بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انجنیر ارشاد اعجاز نے مرکزی و ریاستی گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہم انجینیئرز کے لیے سیلف ہلیپ گروپ کو دوبارہ سے چلایا جائے اور سرکار نے جو سبکدوش انجینئرز کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے اس کو جلد از جلد واپس لیا جائے اور بے روزگار انجینئرز کو بحال کیا جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.