ETV Bharat / state

Asra Charitable Trust لورن میں آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی

تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں "آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ" کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر پروگرام میں بلاک لورن کے مختلف پنچائیتوں کے پنچوں، سرپنچوں، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لورن میں آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 2:01 PM IST

لورن میں آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب منعقد

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں "آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ" کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام میں بلاک لورن کے مختلف پنچائیتوں کے پنچوں, سرپنچوں, نوجوانوں کے ساتھ ساتھ معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے پروگرام کا اہم مقصد حالیہ دنوں اور سال نو کے دوران جن نوجوانوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دوردراز پسماندہ علاقہ بلاک لورن کا نام ریاستی سطح پر روشن کیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے انہیں بہترین اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ" کے چئیرمین ایس پی ریاض احمد تانترے کی جانب سے بلاک لورن اور منڈی کے متعدد تعلیمی اداروں کے اساتذہ سماجی و سیاسی کارکنان کو بھی پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Awantipura Chairperson ایم سی اونتی پورہ قصبہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے کوشاں، شمیمہ رینہ

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد اُن نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے "جے کے اے ایس" "نیٹ" و دیگر تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کی ہے، تاکہ سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اِن نوجوانوں کی نمایاں کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کر دیگر نوجوانوں کو بھی تعلیمی میدان میں آگے لایا جاسکے۔ پروگرام کے آخر پر "آسرا چریٹیبل ٹرسٹ" کے چیئرمین ایس پی ریاض احمد تانترے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.