جموں وکشمیر میں پریمیئر لیگ کا افتتاح اے ڈی سی پلوامہ نے کیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریمیئر لیگ کا مقصد زمینی سطح پر کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے اور ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو سامنے لا سکیں۔
اس پریمیئر لیگ میں چار کھیل رکھے گئے جس میں فٹبال،ہاکی، والی بال اور کبڈی شامل ہے۔ ہاکی کو چھوڑ کر باقی سارے کھیلوں میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہے۔ جبکہ ہاکی میں صرف چار ٹیمیں شرکت کر رہے ہے۔
یہ لیگ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ ہر ایک کھیل سے ایک ٹیم سامنے آئے گی جس کو سرینگر جا کے پھر ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلنا ہوگا وہاں سے جیتنے کے بعد پھر یوٹی لیول پر کھلنا ہوگا۔
ضلع بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر کئی نوجوان کھلاڑیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کے نوجوان نسل برے کاموں کی جانب مرکوز ہورہے ہیں، وہیں کھیل کود سے انسان ان برے کاموں سے دور رہ سکتا ہے اور تندرست بھی رہ سکتا ہے۔
اے ڈی سی پلوامہ محمد الطاف نے بات کرتے ہوئےکہا کہ اس کھیل کود پراٸمر لیگ کا مقصد ایک تو نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔