اگرچہ ڈوڈہ کے عوام سرکاری مشوروں کی سختی سے پیروی کر رہے ہیں، لیکن ضلع کے کچھ حصّوں سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جموں کشمیر بینک ڈوڈہ کے سامنے دیہات سے آئے ہوئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں۔لاک ڈاؤن کے درمیان نقل و حرکت پر عائد پابندیوں اور گاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں ضلع صدر مقام تک پیدل ہی سفر کرنا پڑا۔
لوگ کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں خریدنے کے لئے کچھ رقم لینے آئے تھے۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو اناج اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔ساتھ ہی مزدوری کو کام نہ ملنے کی وجہ سے اب فاقہ کشی پر بن آئی ہے۔
سرکار کی طرف سے کوئی بھی امداد غریب عوام تک نہیں پہنچی ہے صرف غیر سرکاری تنظیمیں ہی غریب مستحق لوگوں کو دو وقت کی روٹی پہنچا رہے ہیں۔