سرینگر میونسپل کارپوریشن میں مئیر کے عہدے کے لئے انتخابی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق عہدے کے لیے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ وہیں اب انتخابی نوٹفیکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہوگیا ہے۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق انتخابی عمل صبح 11بجے شروع ہوکر سہ پہر 4بجے اختتام پذیر ہوگا۔
انتخابات کے لیے امیداوار کاغذات نامزدگی فارم سکریٹری ایس ایم سی کے دفتر سے 9سے10جولائی صبح 11سے سپہر 4 تک حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ 11جوالائی مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
صبح 9 بجے تک کی اہم خبریں
نوٹیفیکیشن کے مطابق انتخابی عمل سے قبل کوئی بھی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ 16جون کو جنید اعظم متو کو ایس ایم سی مئیر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔منتخب کارپوریٹروں نے اسکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ جنید متو کا تعلق سجاد غنی لون سربراہی والی پیپلز کانفرنس سے ہے۔
سال 2018میں پیپلز کانفرنس کے امیداوار جنید اعظم متو کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا مئیر منتخب کیا گیا تھا۔جبکہ شیخ عمران نائب مئیر کے طور منتخب ہوئے تھے۔لیکن یہ عہدے شروع سے ہی کافی تنازعات اور آپسی رسہ کشی کے شکار رہیں۔