جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں پانی کی عدم سپلائی کے خلاف محکمہ پی ایچ ای کے یومیہ مزدور اور عارضی ملازمین گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
در اصل رامبن قصبہ اور گرد و نواح علاقوں میں پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور قصبہ کے رہائشیوں کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رامبن قصبہ میں صاف پانی کی سپلائی مکمل طور بند ہو گئی ہے، اس کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اس معاملے کو لے کر بار صدر آصف رونیال اور نیشل کانفرنس کے نائب ضلع صدر ارجن سنگھ راجو کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم سپلائی سے ملازمین کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لہذا حکومت اس حوالے سے مناسب اقدامات کرے تاکہ محکمہ کے یہ عارضی ملازمین ہڑتال ترک کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش کی ہے کہ 'وہ ان ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'