ETV Bharat / state

Protest Against PMGSY Department محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج - عوام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف سراپا احتجاج

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈھڑہ فتح پور میں شدید بارش کے سبب زمین کھسکنے کی وجہ سے ڈھڑہ میں قائم مدرسہ صفۃ العلوم سمیت مسجد ریاض الجنہ کی دیواروں میں شدید دراڑیں پڑی گئی ہیں۔

منڈی کے دھڑہ فتح پور کی عوام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف سراپا احتجاج

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 12:28 PM IST

منڈی کے دھڑہ فتح پور کی عوام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف سراپا احتجاج

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔مسلسل بارش کے سبب بیشتر مقامات پر زمین دھنسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ "پی ایم جی ایس وائی" کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ "پی ایم جی ایس وائی" کے زیر اہتمام منڈی تا پھاگلہ سڑک کا کام لگایا گیا ہے۔

اگرچہ سے جگہ جگہ سڑک پر کریٹس لگائے گیے ہیں اور ان کے نیچلے حصہ میں کنکریڈ کیا گیا۔ تاہم یہاں محکمہ کی جانب سے براے نام کریٹس لگائے گیے ہیں۔ جس کی وجہ سے زمین کھسک رہی ہے جس سے مدرسہ اور مسجد کو مزید نقصان پہوچنے کا قوی اندیشہ ہے۔

کیونکہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور دن بدن زمین کھسک رہی ہے۔ جس سے مدرسہ اور مسجد کی دیواروں اور فرش میں دراڑوں کا مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے چندہ کرکے مدرسہ اور مسجد تعمیر کی ہے جس میں قریب 70 طلباء زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کا لگانے قبل لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ یہاں پر پختہ طور پر کریٹ لگائے جائیں گے جس سے مدرسہ اور مسجد کو کسی طرح سے نقصان نہیں پہونچے گا۔ لیکن زمینی صورت حال یہ ہے کہ پختہ کریٹس لگانے تو دور کی بات یہاں جو کریٹس لگائے گیے وہ بھی براے نام لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Black Bear captured in Tral چڑی بگ ترال میں اودھم مچانے والے ریچھ کو محکمہ جنگلات نے قابو کیا

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ مدرسہ اور مسجد کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں۔ ورنہ آئیندہ مقامی لوگوں کی جانب سے پڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.