ETV Bharat / state

پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان - آڈیجن دمحال عارضی پل پانی میں بہہ

دمحال ہانجی پورہ کو ضلع ہیڈ کوارٹر کولگام کے ساتھ جوڑنے والا عارضی پل چار ماہ پہلے دریائے ویشو میں بہہ گیا تھا۔

پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان
پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آڈیجن دمحال عارضی پل پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق آگر چہ انہوں نے کئی بار محکمہ آر اینڈ بی کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن وہ لوگ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں ہم تقریبا 9 کلومیٹر کے بجائے 19 کلومیٹر کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ آڈیجن سے کولگام تک صرف 9 کلومیٹر کا سفر ہے جبکہ نہامہ سے کولگام 19 کلو میٹر کا سفر ہے۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ آگر چہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی لاپروائی اس قدر ہے کہ 2019 میں جب دمحال آڈیجن عارضی پل بہہ گیا تو اس وقت دمحال ہانجی پورہ کی اوقاف کمیٹی نے 'اپنی مدد آپ کرو' کے تحت اسے بنایا جس سے علاقہ کے لوگوں کو کچھ راحت ملی اور مکمل ایک سال تک عارضی پل دریائے ویشو پر کامیاب رہا لیکن چار ماہ پہلے عاضی پل ایک بار پھر بہہ گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں اس وقت کورونا کے قہر نے لوگوں کی زندگی متاثر کر کے رکھ دی ہے۔ وہیں دوسری جانب انتظامیہ کی لاپروائی سے سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے لوگ مشکلات سے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.