ETV Bharat / state

ترال میں واقع گجر بستی کملا کی آبادی پانی سے محروم - Tral without drinking water

Drinking Water Scarcity ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع گجر بستی کملا میں پینے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے پانی کی قلت کے چلتے جل شکتی مشن کے خلاف احتجاج کیا۔

ترال میں واقع گجر بستی کملا کی آبادی پانی سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 12:54 PM IST

ترال میں واقع گجر بستی کملا کی آبادی پانی سے محروم

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع گجر بستی کملا میں شدید سردی کے ان ایام میں جبکہ اہلیان وادی اپنے گھروں کے اندر زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ گجر بستی کملا ترال کی آبادی پینے کے پانی کی قلت سے ازحد پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گجر بستی کملا میں پینے کے صاف پانی کی قلت کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے پانی کی قلت کے جل شکتی مشن کے خلاف احتجاج کیا۔ گجر بستی کملا میں بور ویل کھودا گیا تھا جو سولر موٹر سے چل رہا تھا۔

تاہم سرما کے دوران موٹر نہ چلنے سے بستی پینے کے پانی سے محروم ہے اور اب خواتین کو کئ کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتاہے جسکی وجہ سے ٹھٹھرتی سردی کے ان ایام میں مقامی لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے مقامی خواتین نے بتایا کہ چلہ کلاں کے ان یخ بستہ ہواوں میں انھیں زبردست دقتوں کا سامنا ہے اور بار بار کی گزارشات کے باوجود جل شکھتی محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اڑائی ملکاں کے وارڈ نمبر چار اور پانچ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس سردی کے ایام میں ٹینکر سروس شروع کی گئ تھی لیکن امسال ایسا نہیں کیا گیا اور بدستور مشکلات کے شکنجے میں ہیں ۔گجر بستی کملا کی آبادی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.