منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع سلونیاں گاؤں کے مقامی باشندوں نے ٹاٹا سومو کے ڈرائیوروں کی من مانی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بند کر دی۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گاؤں سلونیاں کے لیے چند ماہ قبل منی بس سروس شروع کی گئی تھی جس سے گاؤں کے غریب لوگوں کو فائدہ تھا لیکن سومو ڈرائیوروں کی جانب سے آج سلونیاں میں گاڑی کو بند کرکے گاڑی میں سوار لوگوں کو پریشان کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے منڈی میں سڑک بند کی۔
انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں یہ دہریانہ مانگ تھی کہ اس علاقہ کے لیے گاڑی لگائی جائے تاکہ یہاں کہ غریب لوگوں کو اس سے فائدہ مل سکے، لیکن گاڑی کو بند کرکے لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سلونیاں کے لیے مزید گاڑیاں لگائی جائیں تاکہ لوگوں کو اس کا فائیدہ مل سکے اور اس معاملہ پر بھی سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے تاکہ لوگ پریشان نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: C hairperson Ganderbalسندھ فارسٹ کے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کو لے کر تبادلہ خیال
وہیں اس حوالے سے انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق نے کہا کہ لوگوں کی یہ مانگ تھی کہ اس علاقہ کے لیے گاڑی لگائی جائے جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پرمٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔