ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کا تعین مناسب وقت پر ہو گا: ڈاکٹر ہربخش سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 2:02 PM IST

PDP Reaction پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک نئے جوش کے ساتھ عوام کی آواز بن کر تمام جائز مراعات کو حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کا تعین مناسب وقت پر ہو گا:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال میں ایک تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایک نئے جوش کے ساتھ عوام کی آواز بن کر تمام جائز مراعات کو حاصل کرنے کی جدو جہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ویڈیو جاری کر کے پی ڈی پی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اظہار کیا۔ ہماری پارٹی وعدہ بند ہے کہ جموں وکشمیر کے جائز مطالبات کے حقوق کی لڑائی کے لیے کام کیا جائے گا۔ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں ہر وقت انتخابات کے لیے تیار رہتی ہیں اور پی ڈی پی بھی اس حوالے سے تیار ہے اور جب بھی انتخابات ہوں گے تو ان کی پارٹی بھی اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسمی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر افراد قوت کے ساتھ جدید مشینیں تیار، اطہر عامر

انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کی جانب سے سری نگر یا اننت ناگ پارلیمانی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھے گیے سوال کے جواب میں ہربخش سنگھ نے کہا کہ انتخابات کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی اس پارلمانی امور کی کمیٹی اس حوالے سے فیصلہ لے گی کیونکہ امیدواروں کا تعین اسی کمیٹی کے حد اختیار میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.