آغا محسن پالہ پورہ میں ایم ایل سی اور پی ڈی پی کے سینیئر رہنما خورشید عالم کے ساتھ عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس اجتماع میں لوگوں کی خاصی تعداد نے حصہ لیا۔
آغا محسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس پارٹی سے ناراض نہیں ہیں بلکہ وہ پریشان ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ وہ سرینگر نشست سے کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے علیحدگی پسند رہنماؤں کی نظر بندی اور سماجی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے پر کہا کہ وہ لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان اسیروں و جماعتوں کے لیے جدو جہد کریں گے۔
واضح رہے کہ آغا محسن نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے عرفان رضا انصاری کے مقابل اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔