ETV Bharat / state

پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخاب میں بالترتیب 67.60 اور 47.56 فیصد ووٹنگ - خالی پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابات

ایس ای سی کے کے شرما نے مجموعی فیصد بتاتے ہوئے کہا کہ پنچ ضمنی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران جموں صوبے میں 84.07 فیصد اور کشمیر صوبے میں 65.92 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخاب میں بالترتیب 67.60 اور 47.56 فیصد ووٹنگ

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 7:21 AM IST

جموں و کشمیر میں خالی پنچ اور سرپنچ ضمنی انتخابات کے آخری مرحلے میں بالترتیب 67.60 فیصد اور 47.56 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

یہ معلومات ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے دی ہیں۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ای سی نے بتایا کہ آٹھویں اور آخری مرحلے میں 285 خالی نشستوں پر پنچ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ کل 53817 ووٹرز میں سے 36378 نے ووٹ ڈالے اور 596 امیدوار میدان میں تھے۔

ایس ای سی نے مجموعی فیصد بتاتے ہوئے کہا کہ پنچ ضمنی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران جموں صوبے میں 84.07 فیصد اور کشمیر صوبے میں 65.92 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح خالی شدہ 84 سرپنچ حلقوں پر 47.56 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے جس میں 60135 نے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لئے ووٹ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں صوبے میں 78.10 فیصد رائے دہندگی رجسٹرڈ تھی جبکہ سرپنچ ضمنی انتخابات میں کشمیر صوبے میں 42.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

ایس ای سی نے بتایا کہ سرپنچ ضمنی انتخابات میں جموں صوبے میں جموں ضلع میں سب سے زیادہ 85.83 فیصد ووٹ ڈالے گئے ، اس کے بعد پونچھ 82.35 فیصد اور کٹھوعہ میں 81.57 ووٹنگ فیصد رہی۔

اسی طرح کشمیر صوبے میں ضلع کپواڑہ 81.55 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد بانڈی پورہ 63.92 فیصد اور بارہمولہ 58.07 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔

ایس ای سی نے دونوں صوبوں میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پنچ ضمنی انتخابات میں کپوارہ میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 75.57 فیصد رہا، اس کے بعد بانڈی پورہ میں 75.42 فیصد اور بارہمولہ میں 66.64 فیصد رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاسی 90.73 فیصد ووٹنگ کے سرفہرست رہا، اس کے بعد سانبہ 88.71 فیصد اور رامبن 87.22 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پورے خطے میں پولنگ پرامن اور ہموار رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.