ETV Bharat / state

بالاکوٹ سیکٹر میں شدید گولہ باری

پونچھ میں ایل او سی پر پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی افواج موثر جواب دے رہی ہے۔

بالاکوٹ سیکٹر میں شدید گولہ باری
بالاکوٹ سیکٹر میں شدید گولہ باری
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 11:12 AM IST

پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں رہائشی علاقوں اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ با ری شروع کر دی ہے۔

فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے پونچھ کے سرحدی علاقو ں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور لو گ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

فوجی ترجمان جموں نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح 10بجکر 15 منٹ پر ایل او سی پر گولہ باری شروع کی۔ بھارتی افواج پاکستان کی جانب سے جاری گولہ باری کا مناسب جواب دے رہے ہیں۔ تاہم اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔'

فوجی ترجمان نے کہا کہ ' پا کستانی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا بھی استعما ل کیا ، پا کستانی گولہ با ری کا بھارتی افواج بھی معقول جواب دے رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک گولہ با ری جا ری تھی۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات کو پاکستانی گولہ باری میں ٹائی منکو ٹ میں ایک 65سالہ بزرگ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ کئی مکانات کو جزوری طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.