اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نے بالاکوٹ میں گولہ باری شروع کی۔ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گولہ باری میں دو مقامی خواتین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی افواج کی طرف سے فائر کیے گئے تین کارکرد مارٹر شیلز کو ناکارہ بنا دیا تھا۔
گذشتہ روز جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو انتباہ دیا تھا اور کہا کہ 'اگر رویہ درست نہیں کیا تو گولہ باری دہرائی جائے گی'۔