جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول میں آج الصبح سے بھارت - پاک افواج کے درمیان گولہ باری جاری ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان افواج نے شاہ پور سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا ہے۔ بھارتی افواج گولہ باری کا مناسب جواب دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سرحدی ضلع راجوری میں فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا تھا۔