جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے مقام پر وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گہری کھائی میں گر جانے سے موت واقع ہوگئی۔ جس کی پہچان بلال احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنہ حضرت بل سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی جائے واردات پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ریسکیو ٹیم کو گہری کھائی میں بلال ڈار کی لاش ملی۔
مزید پڑھیں: بڈگام: سڑک حادثے میں خاتون ڈرائیور ہلاک
جنہیں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔