ETV Bharat / state

شاہ فیصل کی رہائی کا عمرعبداللہ نے کیا خیر مقدم - realse order

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے-

شاہ فیصل کی رہائی کا عمرعبداللہ نے کیا خیر مقدم

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:44 PM IST

عمرعبداللہ نے انتظامیہ کی جانب سے شاہ فیصل، پیر منصور اور سرتاج مدنی پرعائد پی ایس اے کے اطلاق کو ہٹا کر ان کو رہا کئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے-

انہوں نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وہیں انہوں نے علی محمد ساگر، محبوبہ مفتی اور دیگر کئی لیڈران کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے-

عمرعبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا " یہ سن کر خوشی ہوئی کہ شاہ فضل پیر منصور اور سرتاج مدنی کو رہا کیا جارہا ہے اور ان پر عائد پی ایس اے کو ہٹایا گیا ہے۔

تاہم دکھ کی بات ہے کہ محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر اور ہلال لون مسلسل نظر بند ہیں اور ان کو رہا نہیں کیا گیا ہے"

عمر عبداللہ نے مزید لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں بھی رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ انتظامیہ نے بدھ کے سہ پہر سابق آئی اے ایس آفیسر اور جے اینڈ کے پیپلز موومنٹ پارٹی کے سربراہ شاہ فیصل کے علاوہ پی ڈی پی کے دو دیگر رہنماؤں سرتاج مدنی اور پیر منصور کو پر عائد پی ایس اے کو ہٹایا اور ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے -

مذکورہ سیاسی رہنماؤں پر پچھلے سال اگست میں گرفتار ہونے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.