لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں:آرمی - فوج نے مشرقی لداخ میں ہند اور چین
فوج نے مشرقی لداخ میں ہند اور چین کے فوجیوں کے درمیان کشیدگی اورتعطل سے متعلق رپورٹوں پر کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر معمولی جھڑپ اور جارحانہ رویہ کے واقعات ہو ہی جاتے ہیں۔فوج نے کہا کہ مقامی سطح پرگفتگو اور بات چیت کے بعد دونوں طرف کے فوجی اپنے علاقہ کی طرف لوٹ آتے ہیں۔
لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں:آرمی
فوج نے واضح کیا کی لداخ کی پیگانگ جھیل کے نزدیک ہند اور چین کے فوجیوں کے ابھی آمنے سامنے آنے کی صورت حال نہیں ہے اور نہ ہی علاقہ میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ سرحد کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عارضی اور معمولی جھڑپ ہو جاتی ہے۔فوج طے شدہ پروٹوکال کے ذریعہ باہمی طورپر اس کا حل تلاش کرلیتی ہے۔فوج نے یہ بھی کہا کہ نامکمل معلومات پرقیاس آرائیوں سے بچنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی سکم اور مشرقی لداخ میں گذشتہ دنوں فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہونے کی رپورٹ آئی تھی۔تازہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد دونوں فوجیوں کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔