اطلاعات کے مطابق سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کرناہ بلال محدالدین بٹ اپنے ڈرائیور اور پی ایس او کے ساتھ کشمیر کے ضلع کپواڑہ جا رہے تھے، اس دوران سادھنہ ٹاپ پر برفانی تودہ گر آیا اور ان کی گاڑی اس تودے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ برف کے نیچے آنے کے فوراً بعد ہی فوج اور پولیس نے بچارؤ کارروائی شروع کی اور ایس ڈی ایم، ان کے ڈرائیور اور پی ایس او کو بحفاظت گاڑی سے باہر نکالا اور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان تینوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہےادھر ایس ایس پی کپوارہ نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ تینوں افراد کو بچایا گیا ہے۔