ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر جم کر نعرے بازی کی۔
احتجاجیوں کے مطابق انہیں کئی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا اہل وعیال فاقہ کشی پر مجبور ہے۔
احتجاجیوں نے پہلگام میونسپل کمیٹی کے افسران پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کمیٹی کے اکاونٹ میں تنخواہ کی رقم پہلے سے ہی موجود ہے تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا تنخواہ واگزار نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اس مسئلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ وہیں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے ملازمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جلد ہی ملازمین کی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے گا۔