ETV Bharat / state

میونسپل کمیٹی سمبل نے "مائی ٹاؤن مائی پرائڈ" کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا - kashmir bandipora news

میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین اور کونسلروں نے حکومت کے "مائی ٹاؤن مائی پرائڈ" پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- ایک پریس کانفرنس کے دوران میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ مائی ٹاون مائی پرائڈ پروگرام کا بائیکاٹ کرینگے -

میونسپل کمیٹی سمبل نے  "مائی ٹاؤن مائی پرائڈ" سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 1:39 PM IST

ایک پریس کانفرنس کے دوران میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ مائی ٹاؤن مائی پرائڈ پروگرام کا بائیکاٹ کرینگے -

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سمبل گزشتہ دو برسوں سے ایگزیکیوٹیو آفیسر کے بغیر کام کر رہی ہے اور ایک عرصے سے ای او کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔

اضافی کرائے کی وصولی، ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے کمیٹی بغیر ایگزیکیوٹیو آفیسر کے کام کررہی ہے جس کی وجہ سے میونسپلٹی کے سارے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

میونسپل کمیٹی سمبل نے "مائی ٹاؤن مائی پرائڈ" سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا

جہانگیر احمد نے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل تحصیل میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے کہا کہ دو برسوں میں انہوں نے کئی دفعہ اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا اور اس بات کا مطالبہ بھی کیا تاہم حال ہی میں جب ایگزیکیوٹیو آفیسر کی تبدیلی کے احکامات جاری کئے گئے اس میں سمبل میونسپل کمیٹی کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا-

ان کا ماننا ہے کہ سمبل میونسپل کمیٹی میں ای او کے نہ ہونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کا سارا کام کاج درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو متنبہ کیا کہ اگر میونسپل کمیٹی سمبل کے لئے فوراً ای او کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاتی تو وہ آنے والے مائی ٹاون مائی پرائڈ پروگرام کا مکمل بائیکاٹ کرینگے اور ان کے اس فیصلے میں ان کے تمام کونسلروں کی تائید و حمایت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.