پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں گزشتہ دنوں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی۔ تاہم اگرچہ وادی کے دیگر اظلاع میں موبائیل وائس کالنگ سروس بحال کر دی گئی لیکن جنوبی کشمیر کے دو اظلاع میں موبائل سروس ابھی بھی بند ہے۔جس سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وہیں اس لاک ڈاؤن سے طلبہ کو پہلے ہی کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ وہی مواصلات پورے طرح بند ہونے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
دوسرے جانب وادی کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع پلوامہ کی بات کرے تو یہاں اب تک دس افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد یہاں تقریبا دو درجن دہیاتوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ وہیں ان علاقوں میں کسی قسم کی نقل حمل پر پورے طرح قدغن لگا دی گئی ہے۔