ETV Bharat / state

نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 11:10 AM IST

Updated : Nov 4, 2020, 12:18 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک نوجوان نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی بات کہی ہے اور اس سلسلے میں آڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔

نوجوان نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کا پیغام جاری کیا

جنوبی کشمیر کے کولگام میں آئے روز نوجوان لڑکوں کی شمولیت عسکریت پسندوں کی صفوں میں جاری ہے۔ گرچہ کچھ مہینوں میں کئی نوجوان لڑکے گھروں سے غائب ہوئے ہیں۔ تاہم دو دن بعد ہی ایک آڈیو میسیج سماجی رابطے کے ذریعے مل جاتا ہے جس میں نوجوان ایک پیغام دیتے ہیں کہ ہم نے اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے اہلخانہ و دیگر لوگ سماجی رابطے کے ذریعے ہی اس بات پر یہ یقین کرتے ہیں کہ نوجوان نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

کھانڈی پورہ، کولگام سے تعلق رکھنے والا عاقب احمد لون نامی نوجوان اپنے گھر سے لاپتہ ہوا اور آج صبح ہی سماجی رابطے کے ذریعے ایک پیغام میں عاقب نے کہا کہ 'میں نے عسکریت پسندوں کی نو منتخب تنظیم ٹی آر ایف میں شمولیت اختیار کی ہے'۔

اس طرح سے ان کے اہلخانہ و دیگر لوگ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ لڑکا عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کولگام پولیس کی جانب سے ایک پریس نوٹ ملا تھا جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا تھا کہ سماجی رابطے کے ذریعے ضلع میں اس طرح کی چیزیں اپلوڈ کرنا قانوناً جرم ہے۔ اس ضمن میں کل بھی افواہ بازی کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کچھ روز قبل گاندربل پولیس نے ایک نوجوان کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عمر نذیر شیخ (22) ولد نذیر احمد ساکن گاندربل کے نام سے ہوئی ہے ، وہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوج اور انٹیلیجنس ان پٹس ملنے کے بعد نوجوان کو پوچھ گچھ کے لئے بریف کیا گیا۔

پوچھ گچھ کے دوران اور خاص طور پر واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر اپنے سوشل میڈیا آؤٹ لک کی تصدیق کرنے کے دوران، وہ بانڈی پورہ اور پلوامہ میں کچھ مشتبہ افراد سے مستقل رابطے میں تھا اور عسکریت پسندی میں شامل ہونے کا رجحان پیدا کیا تھا۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.