ان کی شناخت لشکر طیبہ کے نوید احمد شاہ عرف نوید بابو، رافع احمد راتھر عرف عاشق، عرفان احمد میر اور ڈپٹی ایس پی روندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نوید، اس ٹیم کا آپریشن کمانڈر تھا جس کا تعلق شوپیان سے ہے۔
اس سلسلے میں کولگام پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے جموں سرینگر قومی شاہراہ ونپوہ السٹاف کے مقام پر ایک ناکہ لگایا تھا اور اس دوران تلاشی کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔