گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں اپنی پارٹی کے رہنماؤ اور کارکنان نے ضلع صدر جاوید احمد کی قیادت میں ڈی سی آفس پہنچے اور ڈی سی گاندربل کو ایک میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم کے ذریعے اپنی پارٹی نے انتظامیہ سے جموں و کشمیر کو ریاست کے درجے کی بحالی، سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتی اور مختلف جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔Demand for statehood for Jammu and Kashmir
مزید پڑھیں:
ڈی سی آفس میں میمورنڈم سونپنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں اپنے ڈی سی آفس میں میمورنڈم پیش کریں۔ جس میں ریاست کی بحالی، صاف شفاف طریقے سے سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتی اور مختلف جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔ تاکہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل ہوسکے۔