جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے بھی سنگھ سے ملاقات کی۔ امکان ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر اور آرٹیکل 370 کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے 14 رہنماؤں کی وزیراعظم کے ساتھ 24 کو میٹنگ متوقع
یہ میٹنگ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ مرکز نے جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 سیاسی رہنماؤں کو 24 جون کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔